ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے جگہ جگہ استقبالیہ اسٹیج بنا کر راہل گاندھی کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ Bharat Jodo Yatra in Telangana

بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 11:53 AM IST

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس پر کافی بہترعوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی عوام اور مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ہجوم کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔کئی مقامات پر کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات تاجر برادری ان سے ملاقات کرتے ہوئے کچھ دور فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بن رہی ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in Hyderabad

کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے جگہ جگہ خیر مقدمی اسٹیج بناتے ہوئے ان کا استقبال کیاجارہا ہے۔اس یاترا کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سرگرم ہیں۔یہ یاترا تلنگانہ میں 19اسمبلی اور7پارلیمانی حلقوں کا احاطہ کرے گی اور7نومبر کو مہاراشٹرمیں داخل ہونے سے پہلے اس تلگو ریاست میں 375کلومیٹر سفر مکمل کرے گی۔4 نومبر کو یاترا میں ایک دن کا وقفہ دیا جائے گا۔

وہیں گزشتہ روز راہل گاندھی کی آمد سے پہلے چار مینار کے دامن میں کانگریس کارکنان راہل گاندھی کا انتظار کررہے تھے راہل گاندھی پہنچنے کے بعد اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا گیا۔ اور پھر راہل گاندھی نے چار مینار کے سامنے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے پر جوش انداز میں نفرت چھوڑو بھارت جوڑو کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں راہل کی یاترا وہاں سے آگے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ Rahul Gandhi Hoists Tricolour at Charminar

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in Hyderabad چارمینار کے دامن میں 'نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو' نعرے

شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے جگہ جگہ راہل گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کرتے دیکھے گئے۔ اس یاترا کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے۔ راہل گاندھی جوش و خروش سے بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب راہل گاندھی کی یاترا کی حیدرآباد میں آمد پر تلنگانہ کی حکمراں پارٹی کے رہنماوں باالخصوص کے ٹی آر ایس نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.