میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے حیدرآباد کی فارما کمپنی بھارت بائیوٹیک کو تیسرے مرحلے کے کورونا ویکسینیشن کی اجازت مل گئی ہے۔
ڈی سی جی آئی نے کوویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت بائیوٹیک نے 2 اکتوبر کو کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی منظوری کے لئے ڈی سی جی آئی کو درخواست کی تھی۔
بھارت بایوٹیک نے ڈی جی سی آئی کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں 10 ریاستوں میں 19 مختلف مقامات پر 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں پر تجربہ کرے گی۔
دوسری طرف، زائڈس کیڈیلا کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے دوسرے مرحلے میں ہے۔ آکسفورڈ ویکسین جو پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ایسٹروجینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے ملک میں کلینیکل ٹرائلز کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھرا میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 95 فیصد