ETV Bharat / state

'بھاگیہ نگرکی تقدیرشروع ہورہی ہے' - یوگی ادتیہ ناتھ

یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ “بھاگیہ نگر کی تقدیر شروع ہورہی ہے۔ انھوں نے حیدرآباد کا ذکر تو کیا مگر کچھ اس طرح کیا۔ 'حیدرآباد کے بلدی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی قیادت پر عوام نے بھروسہ کیا۔ میں بھاگیہ نگر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

'بھاگیہ نگرکی تقدیرشروع ہورہی ہے'
'بھاگیہ نگرکی تقدیرشروع ہورہی ہے'
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 11:30 AM IST

جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی نے اسے دوسری پوزیشن پر پہنچادیا ہے۔ جس کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی رہنما کافی خوش نظر آرہے ہیں۔اس ضمن میں بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا اور ایک بار پھر حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کا نام دیا۔جمعہ کو جی ایچ ایم سی انتخابی نتائج پر ٹویٹ کرتے ہوئے بیشتر بی جے پی رہنماوں نے بھاگیہ نگر کا نام استعمال کیا۔

ایک تازہ ٹویٹ میں یوگی نے کہا کہ “بھاگیہ نگر کی تقدیر آگے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے حیدرآباد کا ذکر تو کیا مگر کچھ اس طرح کیا۔ 'حیدرآباد کے بلدی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی قیادت پر عوام نے بھروسہ کیا۔ میں بھاگیہ نگر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جی ایچ ایم سی مہم کے دوران حیدرآباد کا دورہ کیا تھا۔ اور حیدرآباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اتم کمار ریڈی نے استعفی دے دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.