ETV Bharat / state

'گریٹر حیدرآباد انتخابات کےلیے تیار رہیں' - وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو

وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے کہا گریٹر حیدرآباد کے 15 فیصد کارپوریٹرز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

گریٹرحیدرآباد انتخابات کےلیےتیار رہیں'
گریٹرحیدرآباد انتخابات کےلیےتیار رہیں'
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 7:31 PM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدیات کے ٹی راما راو نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 فیصد کارپوریٹرز کو کارکردگی میں کم ازکم اب بہتری لاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کسی بھی وقت انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس کی سرگرمیوں سے متعلق پیشرفت رپورٹ جاری کی جائے گی۔

وزیر بلدیات اور ٹی آر ایس کے ایگزیکٹو کمیٹی کےصدر راما راؤ نے ایم ایل سی اور بلدی انتخابات کی تیاریوں کےسلسلےمیں گریٹرحیدرآباد کے عوام کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نےکہا کہ دھرنی پورٹل میں غیر زرعی اثاثوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شہر کے باشندوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر جائیداد پر مکمل حقوق نہ ملنے میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت ان سب کو تلاش کرنے اور اسے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برس میں، ریاستی حکومت نے حیدرآباد شہر کے لئے بہت بڑی رقم مختص کی ہے۔

کے ٹی آر نے وضاحت کی کہ بہت سارے ترقیاتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ پانی کےمسئلہ کوحل کیا گیا۔ سینکڑوں کروڑوں کی لاگت سے سڑکیں تیار کی گئیں ہیں اور لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری حیدرآباد میں لائی گئی ہے۔

کارپوریٹرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میں کئے جانے والے ترقیاتی پروگرامز کو عوام تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: گورنر نے بھارت بائیوٹیک کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.