ETV Bharat / state

کےٹی آرنےبیرامل گوڑہ فلائی اوور کا افتتاح کیا - کےٹی آر نے فلائی اوور کا افتتاح کیا

اس نئے فلائی اوور کے نتیجہ میں سکندرآباد تا سری سلیم روڈ اور دوسری طرف ٹریفک کے بہاو میں آسانی ہوگی۔

حیدرآباد: بیرامل گوڑہ فلائی اوور کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 2:02 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ بیرامل گوڑہ جنکشن پر 26.5کروڑ روپئے کے صرفے سے اس آر ایچ ایس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔

اس پروجیکٹ کی تعمیر اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی)کے حصہ کے طورپر عمل میں لائی گئی ہے۔ایس آرڈی پی کے پیکیج دوم کے تحت 14ڈھانچوں بشمول 8فلائی اوورس اور چار انڈر پارسز کی تعمیر ایل بی نگر علاقہ میں 448کروڑروپئے کے صرفہ سے ہورہی ہے۔ان میں چنتلاکنٹہ انڈرپاس، کامینینی ایل ایچ ایس فلائی اوور اور ایل بی نگر ایل ایچ ایس فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

اس نئے فلائی اوور کے نتیجہ میں سکندرآباد تا سری سلیم روڈ اور دوسری طرف ٹریفک کے بہاو میں آسانی ہوگی۔اس فلائی اوور کی تعمیر کا کام گزشتہ کچھ عرصے سے جاری تھا۔وزیر کے تارک راما راو نے اس موقع پر تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا اور تصاویر کا مشاہدہ کیا۔اس فلائی اوور کی تکمیل کے بعد بیرامل گوڑہ سے ساگر روڈ جنکشن کی ٹریفک کم ہوجائے گی۔ملک میں پہلی مرتبہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے لئے خصوصی ٹکنالوجی کا استعمال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف سکریٹری تلنگانہ کے ساتھ مرکزی ٹیم کی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.