ETV Bharat / state

وشاکھاپٹنم: ہسپتال میں بسترکےانتظارمیں کووڈ مثبت بچی فوت

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 11:18 AM IST

ڈیڑھ سال کی بچی کورونا کی وجہ ہلاک ہوگئی۔ بچی کے والدین جو اسے بچانے کے لیے ڈاکٹروں سے التجا کر رہے تھے۔ مبینہ طور پر بستروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچی کے والدین کو 90 منٹ تک اسپتال کے باہر انتظار کرنا پڑا۔

ہسپتال میں بستر کے انتظار میں کووڈ مثبت بچی فوت

وشاکھا پٹنم کے مشہور کنگ جارج ہسپتال (کے جی ایچ) میں منگل کے روز دل دہلانے والے مناظر دیکھنے میں آئے، جب ڈیڑھ سال کی بچی کورونا کی وجہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ جب کہ روتے بلبلاتے والدین معصوم کوبچانے کے لیے ڈاکٹروں سے التجا کر رہے تھے۔

اس کنبے کے رشتہ داروں کے مطابق جس کا تعلق ضلع کے اتچت پورم منڈل سے ہے، ویرابابو نزلہ ہونے کے بعد اپنی بچی جھانوکا، کو نجی اسپتال لے گئے۔ تین دن تک اس کا علاج کرنےکے بعد، وہاں کے ڈاکٹروں نے کووڈ کا شک ظاہر کیا اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچے کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ جب بچی کا مثبت تجربہ ہوا تو والدین کو بتایا گیا کہ وہ اسے حکومت کے زیر انتظام کے جی ایچ میں لے جائیں۔

بچی کے والدین نے الزام لگایا کہ ان کی بچی بچ جاتی اگر ڈاکٹرز ایمرجنسی میں مناسب علاج کرتے۔

تاہم، کے جی ایچ ذرائع نے بتایا کہ بچی کے ہسپتال پہنچنے کے وقت پہلے ہی سے تشویشناک حالت میں تھی۔ اس موقع پر خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اسپتال کے عملے سے بحث میں پڑ گئے، جس کی وجہ کچھ دیرتک صورت حال کشیدہ ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.