حیدرآباد میں مرکزی جلوس میلاد کے صدر نشیں مرتضی پاشا قادری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقعے پر نکالے جانے والے جلوس میلاد النبی پر بابری مسجد کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہو گا، بلکہ ہر برس کی طرح اس بار بھی سنی یونائیٹڈ فورم کے زیر اہتمام جلوس محمدی کا اہتمام کیا جائے گا۔
صدر نشین مرکزی میلاد جلوس سید مرتضی پاشاہ قادری نے بابری مسجد فیصلے کے اثرات جلوس پر مرتب ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میلادالنبی کے موقع پر حسب معمول جلوس نکالا جائےگا۔
مرتضی پاشاہ قادری نے بتایا کہ مسجد کے جانے کا افسوس اپنی جگہ تاہم نبی کی ولادت کا دن اس سے کہیں زیادہ ہے اہم اور معتبر ہے، مسلمانوں کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے زیادہ کچھ نہیں۔
انہو نے کہا کہ جلوس حسب معمول 11 بجے دن قادری چمن فلک نما سے آغاز ہو کر بعد نماز مغرب مغل پورہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
صدر مرکزی میلاد جلوس نے بتایا کہ ماحولیات کا خیال رکھتے ہوئے اس مرتبہ میلاد جلوس پیدل نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔