ETV Bharat / state

Azmath Jah Bhadur 9th Nizam پرنسس عظمت جاہ بہادر ہی نویں نظام - آصف جاہ اول تا آصف جاہی ششم کے خاندان

مجلس صاحبزادگان سوسائٹی اور آصف جاہ اول تا آصف جاہی ششم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے صاحبزادگان نے پرنس عظمت جاہ بہادر کے نویں نظام کی حیثیت سے تقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل وفاداری اور یگانگت کا اظہار کیا-

پرنسس عظمت جاہ بہادر ہی نویں نظام
پرنسس عظمت جاہ بہادر ہی نویں نظام
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 3:55 PM IST

پرنسس عظمت جاہ بہادر ہی نویں نظام

حیدرآباد:مجلس صاحبزادگان سوسائٹی اور آصف جاہ اول تا آصف جاہی ششم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے صاحبزادگان نے پرنس عظمت جاہ بہادر کے نویں نظام کی حیثیت سے تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل وفاداری اور یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس عظمت جاہ بہادر ہی اس مقام اور منصب کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی بھی فرد جس کا تعلق نظام خاندان سے نہیں ہے وہ اس منصب پر فائز نہیں ہوسکتا۔ 1950ء میں قائم کئے گئے صرفخآص ٹرسٹ‘ کے دستاویزی معاہدے کے مطابق اگر کوئی صاحبزادہ غیر شاہی خاندان کی لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اس کی اولاد صاحبزادگان میں شمار کی جائے گی لیکن اگر کوئی صاحبزادی کسی غیرصاحبزادہ سے شادی کرتی ہے تو اس کی اولاد صاحبزادگان میں شمار نہیں ہوگی۔

صاحبزادگان سے مراد آصف جاہی خاندان کی اولاد ہے۔ اس طرح نظام جو آصف جاہی حکمرانوں کا خطاب رہا ہے‘ اس کا حقدار صرف اور صرف صاحبزادہ ہی ہوسکتا ہے۔

صدر مجلس صاحبزادگان میرحشمت علی خاں، صاحبزادہ میر وقارالدین علی خاں، صاحبزادہ میر فیروز علی خاں، نواب فیض محمد صدیقی، صاحبزادہ میر قادر علی خاں اور نواب میر قمرالدین علی خاں آصف جاہ اول کے پڑپوتے نواب میر ظہیرالدین علی خاں نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادگان کے مسائل سے نویں نظام پرنس عظمت جاہ بہادر منتخب کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Burial of Mukarram Jah میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی تدفین کی تیاریاں جاری

مجلس صاحبزادگان کے عہدیداروں نے بتایا کہ صاحبزادگان کی تعلیم، صحت اور رہائش کے وسائل ہیں‘ میڈیکل الاؤنس ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.