ETV Bharat / state

Azhar Uddin: اظہرالدین وہ مایہ ناز کھلاڑی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں - مشہور بلے باز اظہر الدین

محمد اظہر الدین کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ایک چست، برق رفتار فیلڈر بھی تھے۔ اظہر الدین 1990 کی دہائی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ وہ ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں ہندوستان کو تقریباً 90 ایک روزہ میچوں میں فتح دلائی۔ Azharuddin Is A Famous Player Who Needs No Introduction

Azhar Uddin:اظہرالدین وہ مایہ ناز کھلاڑی ہے جو کسی تعارف کے محتاج نہیں

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 12:14 PM IST

نئی دہلی: اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا کسی بھی کرکٹر کا ایک عظیم خواب ہوتا ہے، اور جب یہ خواب پورا ہوتا ہے تو پورے ملک کو اس کھلاڑی سے امیدیں وابستہ ہوجاتی ہیں۔ انہیں امیدوں کو پورا کرنے کےلئے ایک تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان کی ہر ٹیم کو اشد ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے ہی مایہ ناز کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی محمد اظہر الدین کا بھی شمار ہوتا ہے۔ اظہر الدین کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اس کھلاڑی نے اپنی بلے بازی سے ٹیم انڈیا کو کئی میچوں میں جیت کا تحفہ دیا۔ محمد اظہر الدین کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ایک چست ، برق رفتار فیلڈر بھی تھے۔ اظہر الدین 1990 کی دہائی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کرچکےہیں۔
محمد اظہر الدین ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے اپنی کپتانی میں ہندوستان کو تقریباً 90 ایک روزہ میچوں میں فتح دلائی۔ حیدرآباد، میں محمد اظہر الدین 8 فروری 1963 کو پیدا ہوئے۔ اظہر کی پرورش بچپن سے ہی حیدرآباد میں ہوئی ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم آل سینٹس ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی۔ یہ اسکول وہ مقام تھا جہاں سے اظہر نے کرکٹ کو اپنا جنون بنایا۔ اس سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی نوعمر بچوں کو بہترین تربیت دی جاتی تھی، خاص کر کرکٹ کی بہترین پریکٹس کرائی جاتی تھی۔اظہر نے نظام کالج، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد، تلنگانہ سے بیچلر آف کامرس میں گریجویشن کیا۔

مزید پڑھیں:اظہرالدین کی پریس کانفرنس، اپیکس کونسل پر لگائے الزامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.