ریاست تلنگانہ کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشا نے 'حیدراباد انکاؤنٹر' پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو اس گھناؤنے جرم کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے سخت سے سخت سزا دی جاتی لیکن پولیس کو اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لینے چاہیے تھے۔
عزیز پاشاہ نے پولیس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں پولیس کو انکاؤنٹر کی عادت نہ ہوجائے اور وہ معمولی جرم میں بھی اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی روش نہ اپنانے لگے۔
سی پی آئی قائد نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں بہترین قانون موجود ہے اور ہر جرم کی مناسبت سے اس کی سزا متعین کی گئی ہے۔ پولیس کو اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سزا دلوانی چاہیے نہ کہ قانون کو ہاتھ میں لینا چاہیے۔
انہوں نے اس انکاؤنٹر سے متعلق عوام کے رد عمل کے بارے میں بتایا کہ عوام ملزمان کے قتل سے عوام میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے لیکن سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والوں کو جذبات میں بہے بنا قانون کی بقا کی فکر کرنی چاہیے ورنہ آگے اس سے خطرناک نتائج ظاہر ہو سکتے ہی۔