ETV Bharat / state

'عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہوں' - کورونا سے بچنے کے لیے تغذیہ بخش غذاؤں کے استعمال کا بھی مشورہ دیا

تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے کہا ہے کہ وہ عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہیں اور کسی کو بھی کورونا سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

telangana panchayat raj minister errabelli dayakar rao
تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 5:02 PM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے کہا ہے کہ کورونا سے لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی بھی مسئلے پر لوگ ان سے یا پھر ان کے اہلکاروں سے ربط پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ 24 گھنٹے عوام کے لیے دستیاب رہیں گے۔

جنگاوں ضلع کے پالاکرتی حلقہ کے پالاکرتی، کوڈاکونڈا،دیور پلی، پداونگارا، توروو، راما پرتی منڈلوں کے کورونا متاثرین، ان کے ارکان خاندان، عوامی نمائندوں، عہدیداروں کے ساتھ وزیر موصوف نے ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

اس موقع پر متاثرین کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی اور دوسری طرف ان میں بھروسہ پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کورونا سے بچنے کے لیے تغذیہ بخش غذاؤں کے استعمال کا بھی مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.