ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو کے قافلے کو روکنے کی کوشش - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

اے بی وی پی کے کارکنوں نے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی گاڑیوں کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کارکنوں پر لاٹھی چارج کر دیا جس کے نتیجہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

تارک راما راو
تارک راما راو
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 12:50 PM IST

اس لاٹھی چارج میں بعض کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تارک راو سرکاری اسپتال میں بچوں کے وارڈ کے افتتاح اور بعض دیگر پروگراموں میں شرکت کے لئے مذکورہ ضلع کا دورہ کر رہے تھے۔ بعض کارکنان ان کی گاڑیوں کے قافلہ کے سامنے لیٹ گئے۔ تاہم پولیس نے ان کو وہاں سے ہٹادیا اور ان پر لاٹھی چارج کردیا۔

وزیر موصوف کے دورہ کے پیش نظر پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کے ٹی آر نے لاجسٹک پارک کا افتتاح کیا

وزیر موصوف افتتاحی تقریب کے بعد جارہے تھے کہ اچانک اے بی وی پی کے کارکنان سڑک پر آگئے اور ان کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجودہ چوکس ملازمین پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کر دیا۔ یہ کارکنان شعبہ تعلیم کے بعض مسائل اور خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کر رہے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.