ETV Bharat / state

Chain Snatching Case حیدرآباد میں ایک شخص سے طلائی چین چھین لی گئی - حیدرآباد میں ایک شخص سے طلائی چین چھین لی گئی

حیدرآباد کے عطاپور علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص سے طلائی چین کر فرار ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔Chain Snatching Case in Hyderbad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 3:45 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع عطاپور علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص سے طلائی چین، بریسلیٹ اور نقد رقم چھین لی۔متاثرہ کی شناخت سنتوش کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ عطاپور روڈ سے جارہا تھا کہ دو افراد نے اس کو روکا اور چاقو سے دھمکا کر زبردستی طورپر اس کی طلائی چین، برسلیٹ اور نقد رقم چھین لی۔اس نے بعد ازاں پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور ملزمین کی تلاش کا کام شروع کردیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔Attapur Resident Robbed of Gold Ornaments

گزشتہ روز حیدرآباد میں دوگھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں پیش آئی تھیں، جس سے خواتین میں خوف دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایسی پہلی دو وارداتیں اُپل، ایک واردات چلکل گوڑہ، عثمانیہ یونیورسٹی، ناچارم اور رام گوپال پیٹ میں پیش آئیں۔ تلنگانہ کے تین پولیس کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد اوررچہ کنڈہ کی پولیس ان وارداتوں کے ساتھ ہی چوکس ہوگئی اور سی سی ٹی وی فوٹیجس کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش کا کام شروع کردیاگیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ دہلی سے تعلق رکھنے والا بین ریاستی گروہ اس جرم میں ملوث ہے۔ پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیاکہ اس گروہ نے موٹرسائیکلوں کی چوری بھی کی ہے۔

شہر حیدرآباد میں چین چھیننے کا واقعہ دنبدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کو لیکر کیا خواتین کیا مرد سبھی اس واقعہ سے خوف و حراس میں ہیں۔ اب یہ واقعہ اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب گلے میں چین ڈالنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔ بہرحال اب دیکھنا ہوگا پولیس ایسے لوگوں پر کب لگام لگاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chain Snatching Cases حیدرآباد میں دوگھنٹے میں چین چھیننے کی 6 وارداتیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.