ETV Bharat / state

حیدرآباد: تلگو نیوزچینل پر حملے کا ملزم گرفتار - ٹی وی 5

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں تلگو نیوز چینل ٹی وی 5 کے دفتر پر ہوئے حملہ کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

Attack on TV5: Man arrested in Hyderabad
حیدرآباد: تلگو نیوزچینل پر حملے کا ملزم گرفتار
author img

By

Published : May 11, 2020, 3:51 PM IST

جوبلی ہلز پولیس نے کہا کہ ملزم کی شناخت پڑوسی ریاست سریکاکلم کے رہنے والے 32 سالہ ٹی چرنجیوی کے طورپر کی گئی ہے جو حیدرآباد کے کرشنانگر میں مقیم تھا۔

پولیس کے مطابق چرنجیوی نے شراب کے نشہ میں نیوز چینل کے دفتر کے کیبن پر سنگباری کی جس کے نتیجہ میں اس کے کیبن کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون اے آرسرینواس نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ پہنچا جہاں اس نے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا کسی بھی گروپ یا سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کا ہنوز کوئی ثبوت نہیں ملا ہے بلکہ اس نے حالت نشہ میں سنگباری کی تھی۔ اس کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.