پولیس کے مطابق بعض نامعلوم افراد تلگو نیوز چینل ٹی وی 5 کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے شرئیا براڈ کاسٹنگ کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ نیوز چینل اس پرائیویٹ کمپنی کے کارپوریٹ دفتر سے کام کرتا ہے۔
کل شب 9.30 بجے ہوئی سنگباری میں سیکوریٹی روم کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی سی پی ویسٹ زون اے آر سرینواس نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ان افراد کی نشاندہی کی جاسکے جنہوں نے یہ حملہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ اسی دوران وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس حملہ کی مذمت کی۔
انہوں نے پولیس سے خواہش کی کہ وہ اس حملہ کے واقعہ کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔