ETV Bharat / state

Owaisi reaction مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے تبصرے پر اسدالدین اویسی کا ردعمل - اویسی سے متعلق خبریں

اسد الدین اویسی نے جی ٹوئنٹی کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ اگر مودی حکومت کے وزراء ہی تشدد کی بات کریں گے، تو دنیا بھر میں امن کے پیغام پر بات کرنا بے معنی ہے۔ Owaisi reaction to Union Minister Gajendra Singh

Etv Bharatمرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے تبصرے پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 12:51 PM IST

Updated : Sep 12, 2023, 3:58 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسملین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر راجستھان کی سیاست کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ حال ہی میں اویسی نے مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے باڑمیر میں پریورتن یاترا کے جلسہ عام کے دوران دیے گئے بیان پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر شیخاوت نے سناتن دھرم کو لے کر چل رہے تنازع پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس پر اویسی نے جی ٹوئنٹی کے ایجنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹوئنٹی کے دوران بحث میں شامل 78 نکات کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔

اویسی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ جی ٹوئنٹی ختم ہو چکا ہے اور وہاں کئے گئے 78 نکات کا ہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نریندر مودی کی کابینہ میں کوئی وزیر تشدد کی وکالت کر رہا ہے، اور تشدد کی وکالت کرنا اب عام ماحول بن چکا ہے۔ اویسی نے اس ٹویٹ کے ساتھ گجیندر سنگھ شیخاوت کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اویسی کا کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت کے وزراء ہی تشدد کی بات کریں گے، تو دنیا بھر میں امن کے پیغام پر بات کرنا بے معنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uniform Civil Code یو سی سی کے ذریعہ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلموں کو نقصان ہوگا، اویسی
گجیندر سنگھ شیخاوت نے باڑمیر میں جلسہ عام کے دوران کہا تھا کہ آباء و اجداد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سناتن دھرم کو بچایا تھا، ایسے میں اگر کچھ لوگ سناتن دھرم کو تباہ کرنے کی بات کر رہے ہیں، تو انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو لوگ سناتن کے خلاف بولیں گے، ہم ایسے ہر شخص کی زبان نکال دیں گے اور جو بھی سناتن کی طرف آنکھ اٹھائے گا، اس آنکھ کو انگلی سے نکال دیا جائے گا۔ جب مغل سناتن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے، پھر کوئی اتحاد کیا کرے گا؟

Last Updated : Sep 12, 2023, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.