مجلس اتحادالمسلین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی اور شان رسالت مآبﷺ میں گستاخی کرنے والے راجہ سنگھ کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا یعنی مسلمانوں کا احتجاج کامیاب رہا،کیونکہ پولیس نے راجہ سنگھ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نمازجمعہ کے دوران پر امن رہیں، اور اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں ہی نماز جمعہ ادا کریں۔
Owaisi Statement On T Raja Singh Controversy
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جمعہ کے موقع پر کسی قسم کا کوئی ہنگامہ نہیں کرنا ہے،تاکہ شر پسند عناصر کو کوئی موقع نہ مل سکے،انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست عناصر حیدرآباد کے پُر امن فضاکو مکدر کرنا چاہتے ہیں،تاہم ہم انہیں اس منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،اور شہر کے ماحول کو بگڑنے نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے ماحول کو بگاڑنا چاہتی ہے اسی لئے وقتاً فوقتاً مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں 22 اگست کو بی جے پی کے متنازع رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت مآب ﷺ میں گستاخی کے بعد سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ احتجاج کو روکنے کےلئے پولیس نے کئی مقامات پر لاٹھی چارج کیا۔ گذشتہ روز شاہ علی بنڈہ اور دیگر متصل علاقوں میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور گھروں میں بے جا داخل ہو کر مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا۔
مزید پڑھیں:T Raja Singh In Police Custody پولیس نے ٹی راجہ سنگھ کو دوبارہ حراست میں لیا
واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ کو پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مسلمانوں نے متعدد مقامات پر احتجاج کیا ،اور متنازعہ رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پولیس راجہ سنگھ کو گرفتار کیا،تاہم چند گھنٹوں کے بعد عدالت سے ضمانت مل گئی،راجہ سنگھ کی دوبارہ گرفتاری کے لئے مسلمان مسلسل احتجاج کرتے رہے،بالاخر پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔