ETV Bharat / state

اسد اویسی کی وزیر اعلی کے سی آر، سےملاقات - بی جے پی نے ایم آئی ایم کو نشانہ بنایا

ذرائع کے مطابق حیدرآبادکے رکن پارلیمان اور وزیراعلی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں پری پول الائنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسد اویسی کی وزیر اعلی کے سی آر، سےملاقات

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 5:49 AM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے جمعرات کی رات تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جی ایچ ایم سی انتخابات اور ریاستی کابینہ کے انعقاد سے قبل اسد اویسی اور کے سی آر کی ملاقات اہم مانی جارہی ہے۔اور جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل ایک سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ جمعرات کی رات اسدالدین اویسی اپنی رینج روور کار میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ وزیر اعلی کی جانب سے ڈسمبر میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں باضابطہ طور پر فیصلہ کرنے کے ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کے بعد، ایم آئی ایم صدر نے وزیراعلی کے سی آر سے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلے میں سیٹ شیئرنگ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حالیہ دوباک ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد جس میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے، حیدرآباد کے رکن پارلیمان اور کے سی آر نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں پری پول الائنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی حکمراں جماعت اور مجلس اتحادالمسلمین 2014 سے اتحادی ہیں۔ ان کے اتحاد کو لیکر بی جے پی چراغ پا ہے۔ عوامی مجالس میں بی جے پی کے رہنما ان دنوں مذکورہ جماعتوں پر سخت ریمارکس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: نئے ارکان اسمبلی کی اسدالدین اویسی سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.