ETV Bharat / state

'آرٹیکل 370 کا خاتمہ منصوبہ بند سازش' - ہر کشمیری باشندہ ملک کا اٹوٹ حصہ ہے

کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما عزیز پاشاہ نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی منصوبہ بند سازش قرار دیا۔

کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ عزیز پاشاہ
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 10:10 PM IST

عزیز پاشا نے کہا کہ ہر کشمیری باشندہ ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔ برسراقتدار حکومت نے آج سازش کے تحت کشمیریوں کو ملک سے جدا کرنے کی بنیاد ڈالی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے کشمیری عوام نالاں ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ریاست تلنگانہ کے سربراہ نے اس اہم اور سنگین مسئلے کو بغیر مباحثہ کے اتنی آسانی سے ختم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کانگریس کی کوتاہیوں اور غیر سنجیدگی کے باعث ملک کو اس طرح کے مسائل درپیش ہیں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی پر ردعمل۔ ویڈیو

اس کے علاوہ معروف مصنف و دانشور موہن گرو سوامی نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے اس کے خصوصی درجے کو ختم کئے جانے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ذہنی دیوالیہ پن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے کشمیری باشندگان سے ان کی زمینیں چھین لی گئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے موہن گرو سوامی نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں سے ان کی ملکیت چھین کر انہیں اپنے ہی ملک میں پرایا کردیا۔

موہن گرو سوامی کے مطابق مرکزی حکومت کا اس خطے کو مرکزی زیر انتظام لانا کشمیری عوام کے لیے خوش آئند نہیں ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ان پر ڈھائے جانے والے مظالم میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے انتباہ دیا حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم کشمیریوں کے لیے اور خود حکومت کے لیے بھی نقصاندہ ہوگا۔

Intro:کمیونسٹ قائد عزیز پاشاہ نے ریاست کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر دئے جانے کو مرکزی حکومت اور آر ایس ایس کی منصوبہ بند سازش قرار دیا_ انہوں نے کہا کہ "ہر کشمیری اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں" کہنے والی حکومت نے آج سازش کے تحت کشمیریوں کو ملک سے جدا کرنے کی بنیاد ڈالی حکومت کے اس فیصلے سے کشمیری عوام نالاں ہیں_ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا تلنگانہ کے قائد نے اس اہم اور سنگین مسئلے کو بغیر مباحثہ کے اتنی آسانی سے ختم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت لاٹھی اور گولی سے مسائل حل کرنے کی قائل ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں_

Body:عزیز پاشاہ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ کشمیر کے علاوہ ملک کی مشرقی ریاستوں میں بھی اس طرح کے قانون کا نفاذ ہے تو کیا ان ممالک سے بھی اسے درخواست کیا جائےگا؟ انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اسی کی کوتاہیوں اور غیر سنجیدگی کے باعث ملک کو اس طرح کے مسائل درپیش ہیں_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.