ETV Bharat / state

تیلگو ریاستوں کے لیے نئے چیف جسٹس کا تقرر - تیلگو ریاستوں کے لیے نئے چیف جسٹس

جسٹس ہیما کوہلی تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ہوں گی جبکہ اروپ کمار گوسوامی کو آندھراپردیش ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

123
123
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 6:48 AM IST

Updated : Dec 16, 2020, 7:37 AM IST

سپریم کورٹ کالجیم نے دو تیلگو ریاستوں کے لئے دو نئے چیف جسٹس کا اعلان کردیا ہے۔ جسٹس ہیما کوہلی تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ہوں گی۔جسٹس ہیما کوہلی نے دہلی یونیورسٹی لاء فیکلٹی کیمپس لا سنٹر سے گریجویشن کیا۔ ہیما کوہلی اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں سینئر جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ سکم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کو آندھراپردیش ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

تلنگانہ ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان کا اتراکھنڈ ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اِس سلسلہ میں صدرجمہوریہ کی جانب سے اندرون دو یوم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

آندھراپردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے چیف جسٹس اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے لیےتیار ہیں۔

جسٹس جے کے مہیشوری کا سکم ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ جسٹس مرلی دھر کو اڈیشہ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نوری پروین، 10 روپئے فیس لیتی ہیں

Last Updated : Dec 16, 2020, 7:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.