ETV Bharat / state

تلنگانہ میں چھ نئے ہوائی اڈے قائم کرنے کی اپیل - تلنگانہ کی خبریں

مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا نے انٹرنیشنل ایرپورٹ کی ترقی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔اس کے علاوہ 6 کے منجملہ ورنگل (مامنور) ایرپورٹ سے آپریشنز کا آغازکرنے کے لیے بہت جلد فیصلہ کرنے کا تیقن دیا۔

تلنگانہ میں چھ نئے ہوائی اڈے قائم کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 5:58 AM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راونے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی توسیع کے علاوہ ریاست میں 6 نئے ایرپورٹس کے قیام میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔اس میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون و اشتراک کا تیقن دیا۔

وزیر شہری ہوا بازی نے ہفتے کےروز پرگتی بھون پہنچکر وزیراعلی تلنگانہ کے سی آر سے خیر سگالی ملاقات کی اور ان کے ساتھ لنچ کیا۔

وزیراعلی نے جیوترادتیہ سندھیا کو بتایا کہ حیدرآباد انٹرنیشنل سٹی کے طرز پر فروغ پارہا ہے ۔ بیرونی ممالک سے ہوائی مسافرین کی حیدرآباد آمد میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ لہذا انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ترقی اور توسیع دینے کی ضرورت ہے ۔ اس معاملے میں تلنگانہ حکومت مکمل تعاون کرے گی ۔ جیوترادتیہ سندھیا نے اس معاملے میں ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ٹینک بنڈ پر ”سن فن ڈے “ سے استفادہ کرنے کی خواہش

وزیراعلی نے کہا کہ حیدرآباد بزنس ہب ، آئی ٹی ہب ، ہیلت ہب ، ٹورازم ہب کی طرز پر ترقی کررہا ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ انٹرنیشنل شہروں سے مسافرین شہر پہنچ رہے ہیں ۔ ساتھ ایسٹ ایشیا ، یوروپ اور یو ایس کے لیے حیدرآباد سے راست فلائٹس کی کنکٹویٹی بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔

انھوں نے ریاست کے 6 مقامات پر ایرپورٹس کے قیام کے لیے جلد از جلد منظوری دینے حیدرآباد ایرپورٹ کو میٹرو کنکٹویٹی بڑھانے اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے انٹرنیشنل ایرپورٹ کی ترقی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔اس کے علاوہ 6 کے منجملہ ورنگل ( مامنور ) ایرپورٹ سے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے بہت جلد فیصلہ کرنے کا تیقن دیا۔ نظام آباد ( جکران پلی ) میں ایرپورٹ کے تعلق سے عنقریب ٹکنیکل کلیرنس دیا جائے گا ۔ عادل آباد میں ایرپورٹ کے قیام کے لیے ایرفورس سے ان کی وزارت مذاکرات کرے گی ۔ پداپلی بسنت نگر ، کتہ گوڑم ، محبوب نگر ( دیواکدرا ) ایرپورٹس پر چھوٹے ہوائی جہاز چلانے کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.