ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن کی چندر شیکھر راو سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 2:27 PM IST

AP Chief Minister YS Jagan meets ex CM of Telangana KCR ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی چندر شیکھر راو سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

YS Jagan meets
YS Jagan meets

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آر ایس پارٹی کے صدر کے چندر شیکھر راو سے ملاقات کی۔ بی آر ایس کے لیڈروں نے جگن کا استقبال کیا۔یہ ملاقات نندی گری میں واقع ان کی قیامگاہ پر ہوئی۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے کے چندر شیکھر راو کی عیادت کی جو فارم ہاوز میں گر پڑنے اور سرجری کے بعد گھر پر آرام کررہے ہیں۔

اس خیرسگالی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے کے چندر شیکھر را و کی صحت کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کیں اور جلد صحت یابی کے ساتھ سیاسی سفر کے دوبارہ آغاز کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ جگن کی آمد کے موقع پر پولیس کی جانب سے کے چندر شیکھر راو کی قیامگاہ کے قریب بندوبست دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی تلنگانہ نے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی عیادت کی

مزید پڑھیں: سابق وزیراعلی کے سی آر کا کامیاب آپریشن

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی اور بھارت راشٹریہ سمیتی کے سربراہ چندر شیکھر راو اپنے فارم ہاوز میں گر پڑے تھے جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی اور کانگریس کے دیگر رہنماوں نے یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر کے سی آر کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.