ETV Bharat / state

G23 Leader MA Khan Quits Congکانگریس کے ایک اور سینئر رہنما ایم اے خان کانگریس سے مستعفی - telangana politics

تلنگانہ کانگریس کے سینیئر رہنما و راجیہ سبھا کے سابق رکن ایم اے خان نے کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ Another jolt to Congress,G23 leader MA Khan quits party

جی 23 کے ایک اور رہنما ایم اے خان کانگریس سے مستعفی

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 7:15 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما ایم اے خان نے ہفتہ کے روز کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے پارٹی کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔ ایم اے خان نے کانگریس پارٹی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کانگریس پارٹی عوام کو یہ سمجھانے میں ناکام رہی کہ وہ اپنی وراثت دوبارہ بحال کرسکتی ہے اور ملک کو آگے لے جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں طالب علمی کے زمانے سے ہی چار دہائیوں سے زیادہ وقت سے کانگریس پارٹی سے جڑا رہا ہوں۔ G23 leader MA Khan quits party

اے ایم خان نے خط میں لکھا کہ جی 23 کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے اچھے کام اور اس کے لیے آواز اٹھائی جسے قیادت نے مسترد کر دیا اور ان کی بات تک نہیں سنی گئی۔ اگر ان رہنماؤں پر بھروسہ کیا جاتا اور پارٹی ان کے درد کو سمجھتی تو حالات مختلف ہوتے۔ ایم اے خان نے خط میں کہا کہ سینئر رہنماؤں کو پارٹی سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ اعلیٰ قیادت پارٹی کے نچلی سطح کے کارکنان کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی۔ پنڈت نہرو، اندرا گاندھی کی قیادت میں پارٹی نے اسی عزم اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھی ہے۔ لیکن اس صورتحال میں میرے پاس یہ سخت فیصلہ لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ MA Khan quits congress

انہوں نے لکھا کہ میرے پاس کانگریس کے معاملات سے خود الگ کرنے کے لیے اور کوئی راستہ نہیں ہے، اسی لیے میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں۔ پارٹی سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد، خان نے اے این آئی کو بتایا کہ انہوں نے کانگریس کو چھوڑ دیا کیونکہ جب راہول گاندھی نے پارٹی کمیٹی میں نائب صدر (وی پی) کا عہدہ سنبھالا تو معاملات بگڑ گئے۔ Congress Leader MA Khan Quit Party

'میں نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا… راہل گاندھی نے پارٹی کمیٹی کے نائب صدر (VP) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد معاملات بگڑنے لگے۔ ان اپنا ایک سوچنے کا طریقہ ہے، جو بلاک کی سطح سے لے کر بوتھ سطح تک کسی بھی رکن سے میل نہیں کھاتی'۔ Former Congress MP slams Rahul Gandhi

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سمیت کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts غلام نبی کانگریس کے عہدوں سے ہوئے ’آزاد‘، راہل گاندھی کو لتاڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.