آرگنائزرس کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ کوویڈ شرائط پر سختی سے عمل Strict Adherence to Covid terms کریں۔ داخلہ کے مقام پر جانچ اور تصدیق کرنا ہوگا۔ ایسے افراد ہی کو داخلہ دیا جائے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراک Two Doses of The Vaccine حاصل کی ہوں۔
آؤٹ ڈور پر ڈی جے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خواتین کیلئے سیکوریٹی Security for Women کے خصوصی انتظامات کئے جانے چاہیے۔ احکامات کے مطابق اجازت لینا آرگنائزرس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے ایونٹ میں ڈرگس کے استعمال اور دیگر نشیلی ادویات کے استعمال پر روک لگائیں۔
ماسک اور سنیٹائزر کا لازمی استعمال ہونا چاہیئے۔ بغیر ماسک پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ ہوگا۔ تقریب کے اوقات 31 ڈسمبر رات 12 بجے تا ایک بجے تک رہیں گے۔ دو دن قبل کمشنر آف پولیس سے درخواست داخل کریں۔ اجازت کوویڈ۔ 19 کے رہنما خطوط اور جی او نمبر 327 کے مطابق ہی دی جائے گی۔
آرگنائزرس اور اسٹاف کیلئے 48 گھنٹے قبل کی کوویڈ۔ 19 رپورٹ پیش کرنا ہوگا۔ پروگرام کو وقت پر شروع کرنے کے علاوہ وقت پر ختم کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ تقریب میں سربراہ کی جانے والی غذا کا بھی تغذیہ بخش ہونا لاـزمی رہے گا اور اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ جشن میں غیر اخلاقی حرکتوں اور غیر مہذب لباس کی اجازت نہیں رہے گی۔
محدود تعداد میں داخلہ کو لازمی کرتے ہوئے سماجی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا۔ پولیس نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کیلئے آرگنائزرس ہی ذمہ دار ہوں گے۔