ETV Bharat / state

خصوصی ٹرینوں کے ریزرویشن میں نرمی کا اعلان - There will be no immediate ticket facility

وزارت ریلوے کی جانب سے 12مئی سے مخصوص روٹس پر 15جوڑی خصوصی ٹرینوں کے چلانے کے اعلان کے چند دنوں بعد اس نے ریزرویشن ٹکٹس میں بعض مخصوص شرائط کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں بعض نرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

خصوصی ٹرینوں کے ریزرویشن میں نرمی کا اعلان

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:18 PM IST

حیدرآباد: وزارت ریلوے کی جانب سے 12مئی سے مخصوص روٹس پر 15جوڑی خصوصی ٹرینوں کے چلانے کے اعلان کے چند دنوں بعد اس نے ریزرویشن ٹکٹس میں بعض مخصوص شرائط کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں بعض نرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے ریلیز میں کہا ہے کہ جن شرائط میں نظرثانی کی گئی ہے، ان میں ان ٹرینوں کے لئے اڈوانس ریزرویشن 30 دن تک شامل ہے۔ نارمل راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں تمام ریزرویشن کوٹہ کی سہولت رکھی گئی ہے تاہم اس میں تتکال اور پریمیم تتکال کوٹہ کی سہولت نہیں رہے گی۔ آر اے سی /ویٹنگ لسٹ کے ٹکٹس مقررہ ہدایات کے مطابق جاری کئے جائیں گے تاہم ویٹنگ لسٹ کے مسافرین کو ٹرین میں چڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرین کی روانگی سے چار گھنٹے قبل پہلا ریزرویشن چارٹ تیار کیا جائے گا اور دوسرا چارٹ ٹرین کی روانگی سے دو گھنٹے پہلے تیار کیا جائے گا۔پہلے چارٹ کی تیاری کے بعد اگر کوئی سیٹ خالی ہوتی ہے تو کرنٹ بکنگ کی اجازت رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.