آندھرا پردیش میں 21 فروری کو پنچایت راج کے چوتھے مرحلہ کے تحت ووٹنگ ہوگی جبکہ 16 اضلاع کے 161 منڈلز اور 16 ریوینیو ڈیویژنز میں پولنگ کی جائے گی جس میں 67 لاکھ 75 ہزار 226 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
چوتھے مرحلہ کے تحت 28 ہزار 995 پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 6 ہزار 47 مراکز کو حساس پولنگ اسٹیشن اور 4 ہزار 967 مراکز کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز مانا گیا ہے۔
آندھرا پردیش میں پنچایت راج انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ پولیس کے جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔
کووڈ پروٹوکول کے مطابق پولنگ بوتھ، گنتی کے مراکز و دیگر مقامات پر ضروری انتظامات کئے گئے۔