تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں نئے معاملات کے مقابلہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اور فعال معاملات میں بھی پھر سے اضافہ درج کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 10,603نئے معاملے سامنے آئے جس سے اتوار کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,24,767ہوگئی۔ اس دوران 9,067 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,21,754 ہوگئی۔ اس دوران مزید 88 لوگوں کی موت کے مرنے والوں کی تعداد 3,884 ہوگئی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 75.77فیصد پر پہنچ گئی جو سنیچر کو 75.49فیصد تھی۔تشویش کی بات ہے کہ ایک طرف ریاست میں جہاں نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے وہیں فعال معاملات میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست میں فعال معاملات میں 1448کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 99,129ہوگئی جو سنیچر کو 97,681تھی۔ تمام متاثرہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا سے بری طرح متاثرہ آندھراپردیش انفیکشن کے معاملہ میں مہاراشٹر اور تملناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر تھا لیکن آج یہ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ تملناڈو میں متاثرین کی تعداد آج صبح تک 4,15,590 رہی اور 7,137 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ تملناڈو کورونا سے موت کے معاملہ میں اب بھی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انفیکشن اور اس سے موت دونوں ہی معاملوں میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔