ETV Bharat / state

AP HC suspends police notices to Margadarsi آندھراپردیش ہائیکورٹ نے مارگدرشی برانچوں کو دی گئی پولیس نوٹسس کو معطل کردیا - مارگدرشی کو دی پولیس نوٹسس معطل

آندھرا پردیش حکومت کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے مارگدرشی چٹ فنڈز کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی تمام نوٹسوں کو معطل کردیا۔

آندھراپردیش ہائیکورٹ نے مارگدرشی برانچوں کو دی گئی پولیس نوٹسس کو معطل کردیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 10:38 PM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش حکومت کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے مارگدرشی چٹ فنڈز کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی تمام نوٹسوں کو معطل کردیا۔ قبل ازیں، آندھرا پردیش پولیس نے مارگدرشی برانچ منیجرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چرالہ، وشاکھا اور سیتم پیٹ برانچوں کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیں۔ اسی کو چیلنج کرتے ہوئے مینیجرز نے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ عدالت کی جانب سے انہیں فوری طور پر راحت فراہم کرتے ہوئے تمام نوٹسوں کو معطل کر دیا۔

ہائی کورٹ نے ایک اور حصص منتقلی معاملہ میں بھی مارگدرشی چٹ فنڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین راموجی راؤ اور منیجنگ ڈائرکٹر شیلجا کرن کو بھی راحت دی ہے جبکہ اس معاملہ میں جی یوری ریڈی نے جعلسازی کے ذریعہ حصص کی منتقلی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملہ میں عدالت نے ریاستی سی آئی ڈی کے دائرہ اختیار پر سخت اعتراض کئے اور ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے، سی آئی ڈی کے ذریعے درج مقدمے کی مزید کارروائی کو 8 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Full of lies مارگدرشی حصص معاملہ میں راموجی گروپ نے تمام الزامات کی تردید کردی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارگدرشی نے آندھرا پردیش سی آئی ڈی پر الزام لگایا کہ وہ اس کے کاروبار اور اس کے کسٹمر نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کے لئے "بد نیتی" کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.