آندھراپردیش میں ریچھ کے حملہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع سریکاکلم کے کڈی سنگی گاوں میں پیش آیا۔مہلوک کی شناخت 72سالہ کونڈاراو کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنے کھیت کی سمت جارہا تھا کہ اچانک ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔یہ ریچھ جھاڑیوں میں چھپابیٹھا تھا۔اس حملہ میں کونڈاراو ہلاک ہوگیا۔ Man Killed in Bear Attack
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس جنگلی جانورکو پکڑنے کے لئے وہاں پہنچے۔پولیس نے کہا کہ ضعیف شخص کی لاش اس کے ارکان خاندان کے حوالے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bear Attack Leaves 4 Injured: ریچھ کے حملہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی
یواین آئی