تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع مستقر کی اسپیشل سب جیل سے یہ قیدی جس کی شناخت راجیش کے طور پر کی گئی ہے، فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس کے جیل سے فرار ہونے پر جیل کے حکام حیرت زدہ ہوگئے جنہوں نے اس کی تلاش کے لئے فوری طور پر پولیس کو چوکس کیا۔ بعد ازاں پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ راجیش کا تعلق مونگو بابوگوڑہ دیہات سے ہے جو عصمت دری کے معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ رہا تھا تاہم جیل کے حدود میں جھاڑیوں کی صفائی کے دوران وہ اچانک فرار ہوگیا۔ Prisoner Caught In Hyderabad
جیل حکام نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیموں نے کافی سرگرمی کے ساتھ اس کی تلاش شروع کی۔ پولیس کو کونڈاپلی علاقہ میں یہ قیدی پکڑنے میں کامیابی ملی جس کے بعد پولیس کے ساتھ ساتھ جیل حکام نے راحت کی سانس لی۔ اس کو جیل منتقل کردیاگیا۔Prisoner Caught In Hyderabad