وجے واڑہ کے سوریاراوپیٹ کے شیوکمار نے جمعہ کو ایک الیکٹرک بائیک خریدی تھی۔ جمعہ کی رات اس کا خاندان بیڈ روم میں بائیک کی بیٹری چارجنگ پر لگاتے ہوئے سورہاتھا تاہم گھر میں ہفتہ کی صبح اس وقت آگ لگ گئی جب بیٹری اچانک پھٹ گئی۔ شیوکمار کے ساتھ ان کی بیوی اور دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔ Motorcycle Battery Exploded in Vijayawada اطلاع ملتے ہی پانچ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے دوران شیوکمار کی موت ہوگئی۔ اس کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Telangana: تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو بچے ہلاک