حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ ہمیشہ اپنے بیانات کے ذریعہ تنازع میں گھرے رہے ہیں۔ راجہ سنگھ نے کئی بار مسلم علماء اور قائدین کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ حالیہ واقعہ میں راجہ سنگھ نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے خلاف زہر افشانی کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ Amjad Ullah Khan Condemned Raja Singh MLA
مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے کہا کہ راجہ سنگھ مسلسل مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں۔ اس معاملے میں راجہ سنگھ پر 100 سے زیادہ مقدمات درج ہوچکے ہیں، لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ امجد اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت راجہ سنگھ کے خلاف جو مقدمات درج ہیں اس پر جلد کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: