حیدرآباد: حیدرآباد کی سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو ہونے والی آئی پی ایس پروبیشترس کی دکشانت پریڈ میں شرکت کریں گے۔اس بات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے اکیڈیمی کے ڈائریکٹر اے ایس راجن نے کہا کہ 74 ویں بیاچ میں 37 خواتین سمیت جملہ 195 امیدواروں نے تربیت مکمل کی۔ ان میں 29 بھوٹان، ماریشس، نیپال اور مالدیپ کے غیر ملکی پولیس عہدیدار ہیں جنہوں نے اپنی تربیت کی تکمیل کی۔ 166 آئی پی ایس پروبیشنرس میں سے سب سے زیادہ 114 انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عہدیداروں کی تربیت میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اس مرتبہ تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ نلسارء یونیورسٹی ان تمام پروبیشنرس کو پوسٹ گریجویشن کی ڈگری پیش کرے گی، جنہوں نے اکیڈیمی میں 105 ہفتوں کی تربیت مکمل کی ہے۔ راجن نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی نے حال ہی میں اس سلسلے میں ایک یادداشت مفاہمت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سالہ تربیت مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کو ڈپلومہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Home Minister Visit Schedule امت شاہ کے راجوری دورہ کا شیڈول، سخت سکیورٹی انتظامات
راجن کا خیال ہے کہ پولیس کے لیے جرائم کی روک تھام اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ راجن نے کہا کہ پروبیشنرس ضلع اور فیلڈ سطح پر مزید 30 ہفتوں تک اپنی تربیت جاری رکھیں گے، اور اس سلسلے میں آئی پی ایس ٹرینرس کو مناسب ہدایات دی گئی ہیں۔ راجن نے وضاحت کی کہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تربیت فراہم کی گئی تھی۔
یوین آئی