ETV Bharat / state

Hyderabad Liberation Day امت شاہ یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب کا افتتاح کریں گے - یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تلنگانہ میں سال بھر چلنے والی یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اس بات کا اعلان کیا۔ G Kishan Reddy on Hyderabad Liberation Day

Hyderabad Independence Day
Hyderabad Independence Day
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:39 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تلنگانہ میں سال بھر چلنے والی یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو ملک کی آزادی کا جشن منایا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ برطانوی حکمرانوں سے حیدرآباد کی آزادی کی تقریب بھی منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انگریزوں سے 15 اگست1947 کو آزادی ملی تاہم حیدرآباد کو اُس وقت آزادی نہیں ملی۔ مسلسل جدوجہد اور قربانیاں 13 ماہ تک جاری رہیں جس کے بعد نظام سے بالاخر حیدرآباد کو آزادی ملی اور حیدرآباد بھارت میں ضم ہوگیا۔ Inauguration of Hyderabad Liberation Day

ہزاروں افراد نے اس مقصد کے لئے جان کی قربانی دی۔ مرکزی وزیر نے حیدرآباد کی آزادی میں سردار پٹیل کے رول کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مرد آہن سردار پٹیل نے حیدرآباد کی آزادی میں اہم رول ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے دوران فوج اور نظام حکومت نے کئی مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سال بھر یہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah to Visit J&K وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر کا دورہ کریں گے

حیدرآباد کی آزادی کے بعد سے 17ستمبر کو کوئی بھی تقریب نہیں منائی جاتی تھیں تاہم اب مودی کی قیادت میں آزادی کاامرت مہوتسو تقریب ریاست میں منائی جائے گی۔وزیرداخلہ امیت شاہ اس تقریب کی صدارت کریں گے۔تلنگانہ، مہاراشٹر اور کرناٹک کے وزرائے اعلی کو اس تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیاجائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.