حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے منگوڈ اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منگوڈ کی ترقی کے لیے پابند عہد رہے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راجگوپال ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی لیڈر شامل ہوا ہے۔ یہ کے سی آر حکومت کا تختہ الٹنے کی شروعات ہے۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آئے گی۔
انہوں نے خلاصہ کیا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کا جشن 17 ستمبر کو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ انتخابات میں ٹی آر ایس کو ووٹ دیتے ہیں تو کے سی آر یا کے ٹی آر میں سے کوئی ایک وزیر اعلیٰ بن جائے گا، لیکن ایک دلت وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا۔ امت شاہ نے کہا کہ اگر کے سی آر، ان کا بیٹا، بیٹی اور داماد عہدہ پر ہوتے تو بی جے پی کو کوئی مسئلہ نہیں ، لیکن لوگوں کو ان کے خاندانی راج کی وجہ سے کیوں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ Amit Shah Visits Telangana
انہوں نے ریاستی حکومت پر پسماندہ طبقات سے کیے گئے وعدہ پورا نہ کرنے پر بھی سوالات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے ڈر سے کے سی آر نے یوم آزادی نہیں منائی۔ وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے راموجی فلم سٹی کا دورہ کرتے ہوئے فلم سٹی کے فاؤنڈر راموجی راؤ سے ملاقات بھی کی۔ shah meets ramoji rao
-
Telangana | Union Home Minister Amit Shah visits Ramoji Film City in Hyderabad and meets founder Ramoji Rao. pic.twitter.com/MXz3OZ9up2
— ANI (@ANI) August 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Telangana | Union Home Minister Amit Shah visits Ramoji Film City in Hyderabad and meets founder Ramoji Rao. pic.twitter.com/MXz3OZ9up2
— ANI (@ANI) August 21, 2022Telangana | Union Home Minister Amit Shah visits Ramoji Film City in Hyderabad and meets founder Ramoji Rao. pic.twitter.com/MXz3OZ9up2
— ANI (@ANI) August 21, 2022
وہیں امت شاہ معروف اداکار جونیئر این ٹی آر سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں، اس کی بات کی تصدیق بی جے پی رہنماؤں نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah To Visit Telangana وزیر داخلہ امت شاہ آج تلنگانہ دورے پر