حیدرآباد: وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد میں آج 'حیدرآباد لبریشن ڈے' تقریبات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے شہر کے پریڈ گراؤنڈ میں ترنگا لہرایا۔ اور بعد ازاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے تقریب میں شرکت کریں گے۔ Amit Shah inaugurates 'Liberation Day' celebrations in Hyderabad today
اس حوالے سے جمعہ کے روز مرکزی سیاحت و ثقافت کے وزیر جی۔ کشن ریڈی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ 1948 میں حیدرآباد کے یونین آف انڈیا میں انضمام کے بعد سردار پٹیل نے ترنگا لہرایا تھا۔ اور اب 75 سال بعد وزیر داخلہ امت شاہ قومی پرچم لہرائیں گے۔
مزید پڑھیں:
جمعرات کو پارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شاہ لبریشن ڈے تقریبات کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کے سرکردہ قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اور سکندرآباد میں مودی کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 'Liberation Day' celebrations in Hyderabad
واضح رہے کہ امت شاہ مرکزی حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر حیدرآباد پہنچے ہیں۔