ETV Bharat / state

امیت شاہ نے تلنگانہ میں پارٹی کارکنوں کو لوک سبھا کی 10 نشستوں کا ہدف دیا - لوک سبھا 10 نشستوں کا ہدف

Amit Shah has given party workers target of 10 Lok Sabha seats in Telangana مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے اعلیٰ رہنما امیت شاہ نے آج تلنگانہ کا دورہ کرکے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کےلئے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کی۔

امیت شاہ نے تلنگانہ میں پارٹی کارکنوں کو لوک سبھا کی 10 نشستوں کا ہدف دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 10:10 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے اعلیٰ رہنما امیت شاہ نے آج تلنگانہ کا دورہ کرکے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کےلئے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی اپنی پارٹی سمجھ کر کام کریں اور تلنگانہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 35 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ اس نے بی آر کو شکست دی ہے۔

امت شاہ نے بی جے پی کارکنوں کو تلنگانہ میں کم از کم 10 لوک سبھا سیٹوں کا ٹارگیٹ دیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اتحاد کی اپیل کی اور کہا کہ سب مل کر پارٹی کو کامیاب کرنے کےلئے کام کریں۔ امت شاہ نے اس بات یقین ظاہر کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ملک بھر میں 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوں گی۔ امت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کا صرف ایک رکن منتخب ہوا تھا جبکہ 2023 کے انتخابات میں پارٹی کے 6 ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی یقین ظاہر کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے کے اردو صحافیوں کے مسائل پر اسپیکر سے ٹی یو ڈبلیو جے یو کی مؤثر نمائندگی

واضح رہے کہ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں کونگر کلاں علاقہ کے شلوکا کنویکشن میں آج بی جے پی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست بھر سے بی جے پی کارکنوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں امت شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں منڈل صدر سے لے کر قومی سطح کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد امت شاہ نے پہلی بار ریاست کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.