صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹراسدالدین اویسی نے آج ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں دو ایمبولینس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ، 'یہ ایمبولینس سروس حیدرآباد میں 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ جو دو ماہ تک ایمبولینس خدمات انجام دے گی۔گھر سے مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جائے گا۔'
اسدالدین اویسی نے بتایا کہ، 'دو ماہ میں ایمبولینس کا خرچ 8 لاکھ روپے ہو رہا ہے۔ مجلس چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 19 لاکھ روپے کے سینیٹائزر مساجد کو دیے گئے ہیں۔'