ETV Bharat / state

امراوتی میں دارالحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری - امراوتی کی خبریں

ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 412 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔

amaravati capital protest continues on day 412
امراوتی میں دارالحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 2:12 PM IST

امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 412 ویں دن بھی جاری ہے۔ بڑی تعداد میں کسانوں اور خواتین نے اس احتجاج میں شرکت کی۔

احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کسانوں اور خواتین نے ریاست کے لیے ایک دارالحکومت کے مسئلہ پر مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا اور بہتر مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قدم کو واپس لینے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی زیرقیادت حکومت پر زور دیا کہ ریاست کے لیے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے اورایک ریاست ایک دارالحکومت ہی کافی ہے۔

احتجاجیوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نئے دارالحکومت کے لیے انہوں نے اپنی اراضیات دی تھیں تاہم موجودہ ریاستی حکومت نے ریاست میں تین دارالحکومت بنانے کا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کو ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا۔

انہوں نے ساتھ ہی دعوی کیا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے، 29ہزار کسانوں نے 33ہزار ایکڑ اراضی ریاست کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لیے دی ہے، وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئے۔ ریاستی حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کا اس مسئلہ پر گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست کے کسانوں کے ساتھ دغابازی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.