حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شاہین نگر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اصلاح معاشر کمیٹی کے زیر اہتمام اجلاس خاص، منسون نکاح تحریک کا افتتاح کیا گیا۔All India Muslim Personal Law Board Organise Simple Nikha Campaign In Hyderabad
شاہین نگر میں منعقدہ اجلاس میں مسنون نکاح تحریک کا آغاز ہوا جس میں حیدرآباد کے علماء اکرام نے شرکت کی۔اس اجلاس کی سرپرستی شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا نے کی ۔
جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ مسنون نکاح تحریک ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں کام کریں گی۔ نکاح کو آسان بنانے کے لئے علماء و دانشور ملت مختلف علاقوں میں یہ تحریک چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Arfa Khanum Sherwani in International Conference اردو میں انویسٹی گیٹیو صحافت کی کمی قابل تشویش، عارفہ خانم
اس موقع پر مفتی غیاث احمد رشدی نے کہا کہ مسلم معاشرے میں نکاح کو ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔کئی مسلم لڑکیوں کی شادی جہیز کی وجہ نہیں ہورہی ہے ۔شادیوں میں کھانے پر لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں جس کی اجازت اسلام نہیں دیتا. اس اجلاس خاص منسون نکاح تحریک کے ذریعہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں بالخصوص نکاح میں فضول اخراجات کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔All India Muslim Personal Law Board Organise Simple Nikha Campaign In Hyderabad