تلنگانہ میں تمام اہلیتی امتحانات ملتوی کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔
تلنگانہ کے اہلیتی امتحانات یکم جولائی کو منعقد ہونے والے تھے۔ جسے منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایمسیٹ،پالی سیٹ، آئی سیٹ، پی جی ای سیٹ،لا سیٹ، پی جی ایل سیٹ، ایڈسیٹ،پی ای سیٹ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر یہ تمام انٹرنس ٹیسٹ ملتوی کئے جارہے ہیں۔
این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وینکٹ کی جانب سے دائرکردہ عرضی پر عدالت نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلاو کے دوران امتحانات کس طرح منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ بالآخر کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گرائجویشن اور پی جی کے امتحانات کے انعقاد سے متعلق بھی اگلے ماہ کی نو تاریخ تک وضاحت کرنے کی عدالت نے ہدایت دی۔