صدر نشین حج کمیٹی کے مطابق عازمین کی رہائش قیام و طعام کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے قافلے کو وزیر داخلہ محمد محمود علی اور وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور روانہ کریں گے۔
صدر حج کمیٹی مسیح اللہ نے بتایا کہ 'عازمین کی سہولت کے لیے حج ہاؤس اور ایئر پورٹ پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے عازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'دوران سفر اپنے ساتھ ممنوعہ اشیاء نہ لے جائیں، نہ ہی وہاں سے ایسی اشیا لائیں جن پر پابندی ہو'۔
خیال رہے کہ کل کے روز عازمین حج کی دو فلائٹ روانہ ہونگی۔ پہلے فلائٹ میں 341 عازمین حج شامل ہونگے جبکہ دوسری فلائٹ میں 426 عازمین سفر حج کے لیے روانہ ہونگے۔
تلنگانہ کے عازمین حج کی فلائٹس کی روانگی 26 جولائی سے ہوگی اور آخری فلائٹ 4 اگست کو ہوگی۔