ETV Bharat / state

تلنگانہ میں سیلاب، حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت - کاشتکار سیلاب میں پھنس گئے

جیاشنکر بھوپال پلی ضلع میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 14 کسانوں کو بچایا گیا۔

تلنگانہ میں سیلاب، حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 1:16 PM IST

ہفتے کے روز پورے تلنگانہ میں طوفانی بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے اور کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث کچھ دیہاتوں میں آمدورفت منقطع ہوگئی۔ جبکہ متعدد اضلاع میں، گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

تلنگانہ میں سیلاب، حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ادھر وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ہفتے کے روز سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ شدید بارش نے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔

بارش کی وجہ سے ضلع ورنگل کے قصبے کچھ حصے زیرآب آگئے۔ مقامی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا۔

ادھر، جیاشنکر بھوپال پلی ضلع میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 14 کسانوں کو بچایا گیا۔ کسان کندن پلی گاؤں میں سیلاب کے پانی میں پھنس گئے جب وہ اپنے کھیتوں میں ضرورت سے زیادہ پانی نکالنے کے لئے جارہے تھے۔

ریاستی حکومت کی درخواست کے بعد ، بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے کاشتکاروں کو ایئر لفٹ کرنے کے لئے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا۔

ادھر ، وزیر اعلی نے ہفتے کے روز سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے چیف سکریٹری سومش کمار، ڈائریکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی اور وزراء سے بات کی۔

انہوں نے صورتحال کا ضلعی سطح پر جائزہ لیا اور کچھ تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے حیدرآباد میں دو کنٹرول روم قائم کرنے کو بھی کہا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر، عہدیداروں نے دو ہیلی کاپٹر تیار رکھے ہیں اور ان کا استعمال سیلاب کے پانی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 1102 نئے کیسز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.