نجی ایئر لائن کمپنی ایئر ایشیا انڈیا نے دہلی ، بنگلور اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر 'ڈور ٹو ڈور' سامان کی خدمت کا آغاز کیا ہے۔
کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سروس شروع کرنے والی وہ ملک کی پہلی ایئر لائن کمپنی ہے۔ ایئر ایشیا فلائی پورٹر کے نام سے شروع کی گئی اس خدمات کے تحت مسافروں کے گھر سے ان کا چیکڈان بیگیج لینے اور منزل پر ان کے گھر تک پہنچانے کا آپشن ہوگا۔
اس طرح کی سروس کی قیمت 500 روپے ہوگی۔ اڑان کے وقت سے 24 گھنٹے پہلے اس کے لئے رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔ ہر بیگیج پر 5 ہزار روپے کا انشورنس بھی ہوگا۔جلد ہی ممبئی میں بھی یہ سہولت مہیا کرائی جائے گی۔