ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: اکبرالدین اویسی کا روڈ شو

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کےلیے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے زور و شور سے مہم چلائی جارہی ہے۔

AIMIM Floor Leader Akbaruddin Owaisi Road Show in Nampally Constituency
جی ایچ ایم سی انتخابات: اکبرالدین اویسی کا روڈ شو
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 3:50 PM IST

حلقہ نامپلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کےلیے پارٹی رہنما اکبر الدین اویسی نے مہم چلائی۔ انہوں نے روڈ شو کے دوران مجلس کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے کی عوام سے اپیل کی۔

جی ایچ ایم سی انتخابات: اکبرالدین اویسی کا روڈ شو

فلور لیڈر اکبرالدین اویسی مسلسل انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے آج حلقہ نامپلی میں انتخابی مہم چلائی۔ روڈ شو کے دوران انہوں نے مختلف چوراہوں پر عوام کو خطاب کیا۔

AIMIM Floor Leader Akbaruddin Owaisi Road Show in Nampally Constituency
جی ایچ ایم سی انتخابات: اکبرالدین اویسی کا روڈ شو

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حیدرآباد میں فرقہ پرستی کا زہر گھولتے ہوئے انتخابات میں کامیاب ہونا چاہتی ہے تاکہ 2024 کے انتخابات اس کا فائدہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قدآور رہنما حیدرآباد میں مہم چلارہے ہیں۔

اکبرالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسے شکست ہوگی اور مجلس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔ روڈ شو کے دوران عوام کی خاصی تعداد کو دیکھا گیا اور مختلف مقامات پر اکبر الدین اویسی کا عوام کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ روڈ شو میں اکبرالدین اویسی کے ہمراہ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج اور مختلف ڈویژنز کے امیدواروں بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.