ETV Bharat / state

Assembly Elections in Telangana اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج

author img

By ANI

Published : Sep 25, 2023, 9:05 AM IST

Updated : Sep 25, 2023, 9:13 AM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو حیدرآباد سے انتخاب لڑنےکا چلینج کیا ہے۔

اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج
اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ حیدرآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ کیرالہ کے وائیناڈ کے بجائے حیدرآباد سے الیکشن لڑیں۔

مجلس کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا کہ ''اتر پردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد کو ملک کی سب سے قدیم پارٹی کے دور حکومت میں منہدم کر دیا گیا تھا، میں آپ کے لیڈر راہل گاندھی کو چیلنج کر رہا ہوں کہ وہ وائیناڈ کے بجائے حیدرآباد سے الیکشن لڑیں، آپ بڑے بڑے بیان دیتے رہیں، گراؤنڈ میں آکر میرے خلاف لڑیں، کانگریس کے لوگ بہت کچھ کہیں گے، لیکن میں تیار ہوں''۔

  • #WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM chief Asaduddin Owaisi says "I am challenging your leader (Rahul Gandhi) to contest elections from Hyderabad and not Wayanad. You keep giving big statements, come to the ground and fight against me. People from Congress will say a lot of… pic.twitter.com/TXANRLWtjJ

    — ANI (@ANI) September 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

#WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM chief Asaduddin Owaisi says "I am challenging your leader (Rahul Gandhi) to contest elections from Hyderabad and not Wayanad. You keep giving big statements, come to the ground and fight against me. People from Congress will say a lot of… pic.twitter.com/TXANRLWtjJ

— ANI (@ANI) September 24, 2023

کانگریس پارٹی کے رہنما ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تلنگانہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ تلنگانہ میں بی جے پی، بھارتیہ راشٹریہ سمیتی اور مجلس اتحاد المسلمین متحد ہو کر انتخابات لڑرہے ہیں، حالانکہ وہ خود کو علیحدہ علیحدہ کہتے ہیں، کانگریس پارٹی ان تینوں کے خلاف تلنگانہ میں انتخابات لڑے گی۔

کیرالہ کے وائیناڈ حلقہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ یا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف سی بی آئی یا ای ڈی کا کوئی کیس نہیں ہے، وزیر نریندر مودی انہیں اپنے ''اپنے لوگ'' سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا الائنس کی کوئی پرواہ نہیں، وہاں گھٹن ہوتی ہے: اسد الدین اویسی

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور تمام سیاسی پارٹیاں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ کانگریس اور بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کی ریاست کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلیاں جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ اور دیگر رہنما اس ضمن میں تلنگانہ کا کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ حیدرآباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو چیلنج کیا کہ وہ کیرالہ کے وائیناڈ کے بجائے حیدرآباد سے الیکشن لڑیں۔

مجلس کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا کہ ''اتر پردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد کو ملک کی سب سے قدیم پارٹی کے دور حکومت میں منہدم کر دیا گیا تھا، میں آپ کے لیڈر راہل گاندھی کو چیلنج کر رہا ہوں کہ وہ وائیناڈ کے بجائے حیدرآباد سے الیکشن لڑیں، آپ بڑے بڑے بیان دیتے رہیں، گراؤنڈ میں آکر میرے خلاف لڑیں، کانگریس کے لوگ بہت کچھ کہیں گے، لیکن میں تیار ہوں''۔

  • #WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM chief Asaduddin Owaisi says "I am challenging your leader (Rahul Gandhi) to contest elections from Hyderabad and not Wayanad. You keep giving big statements, come to the ground and fight against me. People from Congress will say a lot of… pic.twitter.com/TXANRLWtjJ

    — ANI (@ANI) September 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس پارٹی کے رہنما ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تلنگانہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ تلنگانہ میں بی جے پی، بھارتیہ راشٹریہ سمیتی اور مجلس اتحاد المسلمین متحد ہو کر انتخابات لڑرہے ہیں، حالانکہ وہ خود کو علیحدہ علیحدہ کہتے ہیں، کانگریس پارٹی ان تینوں کے خلاف تلنگانہ میں انتخابات لڑے گی۔

کیرالہ کے وائیناڈ حلقہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ یا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف سی بی آئی یا ای ڈی کا کوئی کیس نہیں ہے، وزیر نریندر مودی انہیں اپنے ''اپنے لوگ'' سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا الائنس کی کوئی پرواہ نہیں، وہاں گھٹن ہوتی ہے: اسد الدین اویسی

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور تمام سیاسی پارٹیاں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس نے پہلے ہی اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ کانگریس اور بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کی ریاست کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلیاں جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ اور دیگر رہنما اس ضمن میں تلنگانہ کا کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں۔

Last Updated : Sep 25, 2023, 9:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.