ETV Bharat / state

VHP Against Cow Slaughter گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون نافذ کیا جائے، وی ایچ پی کا مطالبہ - گائے کے تحفظ کے قوانین

شہر حیدرآباد میں عید الاضحیٰ کے پیش نظرمسلمان قربانی کے لیے گائے اور بھیڑ خریدتے ہیں اور بڑے پیمانے پر کاروبار بھی کرتے ہیں۔ تاہم بھارتیہ گاؤ ومشا رکشک سموردھنا پریشد اور وشو ہندو پریشد نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گائے کے تحفظ کے قوانین کو نافذ کرے۔ VHP calls for protest against cow slaughter

گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون نافذ کیا جائے

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 7:01 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں عید الاضحیٰ ( بقرعید) کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس دوران بھارتیہ گاؤ ومشا رکشک سموردھنا پریشد اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے گائے تحفظ ونگ نے 14 جون کو اندرا پارک میں مہادھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں تلنگانہ حکومت سے گائے کے تحفظ کے قوانین کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

عید الاضحیٰ کو عام طور پر برصغیر پاک و ہند میں بقرعید کہا جاتا ہے، جس میں قربانی کے لیے مویشیوں اور بھیڑوں کی بڑے پیمانے پر تجارت ہوتی ہے۔ اس تہوار کے موقع پر تاجر بیل اور اونٹ سمیت ہر طرح کے مویشی فروخت کرتے ہیں۔ مویشیوں کے تاجروں اور گائے کے محافظ گروپوں کے درمیان جھڑپوں نے حالیہ ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ تلنگانہ پرہیبیشن آف کاؤ سلاٹر اینڈ اینیمل رزرویشن ایکٹ 1977 کے سیکشن 6 کے مطابق گائے، بھینس، بیل، اونٹ وغیرہ کو صرف زرعی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایکٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے بیل اور بھینس کو ذبح نہیں کیا جا سکتا۔

گاؤ تحفظ تنظیم نے الزام لگایا کہ ریاست میں تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس طرح کا ذبیحہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بقرعید کے دوران اس شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ تنظیم نے ریاستی حکومت پر اپنے مطالبات پر کان نہ دھرنے کا الزام بھی لگایا۔ اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گائے کے تحفظ کی بہت سی درخواستوں پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ تنظیم نے غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کرنے اور چراگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے بورابنڈہ اور نرسنگی میں جانوروں کی منڈیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو تہوار کے دوران پکڑی جانے والی گایوں کے لیے علیحدہ نگہداشت کے مراکز قائم کرنے چاہئیں۔ نام نہاد گاؤ رکھشکوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس نے بقرعید کے دوران کارروائی نہ کی تو وہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی

بتادیں کہ مئی میں تلنگانہ پولیس نے کہا تھا کہ وہ پرامن عید الاضحیٰ کو یقینی بنانے کے لیے مویشیوں کے تاجروں سے ملاقات کرے گی۔ پولیس نے کہا تھا کہ شہر میں مویشیوں کے غیر قانونی داخلے کو روکنے اور گائے کی حفاظت کرنے والے گروہوں پر نظر رکھنے کے لیے گشت اور چیک پوسٹیں قائم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.