ETV Bharat / state

Telangana Assembly Election کرناٹک اور تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت قائم ہوگی - campaign of political parties in karnataka

ریاست کرناٹک میں امسال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ میں اسی سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی گہما گہمی جاری ہے۔ Telangana Assembly Election

Revanth reddy on KCR
Revanth reddy on KCR
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 7:27 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے ٹویٹر پر تلنگانہ کے وزیر اعلی پر غصے کا اظہار کیا۔ انھوں نےکہاکہ جھوٹ کو سچ کرنے میں وزیراعلی کے سی آر سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ ریونت نے امید ظاہر کی کہ اگر کرناٹک میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو تلنگانہ میں بھی اقتدار ان کا ہوگا۔ ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے یقین ظاہر کیا کہ اگر کانگریس پارٹی کرناٹک انتخابات جیتتی ہے تو وہ تلنگانہ میں بھی اقتدار میں آئے گی۔

پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے سی ایم کے سی آر کو چیلنج کیا کہ وہ ریتھو سوراجیہ ویدیکا کی موجودگی میں کسانوں کی خودکشی مسئلہ پر بحث میں حصہ لیں۔ ادھر گاندھی بھون میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس میں ریونت ریڈی نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو اس لیے نااہل قرار دیا گیا کیونکہ انھوں نے مودی اور اڈانی کو ایکسپوز کیا۔ انھوں نے کہا مودی، اڈانی عوام کے پیسے کو لوٹ رہے ہیں۔

ریونت ریڈی راہل گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ ریونت کے کمان سنبھالنے کے بعد ریاستی کانگریس میں بغاوت شروع ہوئی تھی تاہم انھوں نے ناراض رہنماوں کو منانے کی کسی حد تک کوشش بھی کی۔ بہرحال مذکورہ رہنما ریاست تلنگانہ میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا دعوی کررہے ہیں اب دیکھنا ہوگا کہ امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی اپنی لیڈرشپ سے کانگریس کو کس مقام پر پہنچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں امسال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ میں اسی سال کے آحر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی جدوجہد کا آغاز ہوچکا ہے، پر پارٹی اپنے سطح پر عوام کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.