وسیم رضوی کی جانب سے سوشیل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیو کے خلاف حیدرآباد میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
حیدرآباد کے وکلا کی جانب سے شاہین باغ میں احتجاج کر رہی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وسیم رضوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد نظام نے بتایا کہ وسیم رضوی کے خلاف ابھی تک 5 مقدمات درج کئے گئے ہیں لیکن حیدرآباد پولیس کی جانب سے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے حیدرآباد پولیس سے اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔