ETV Bharat / state

ایڈوکیٹ جوڑے کا قتل، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ - وکیل جوڑے کا قتل

کانگریس نے کہا عوام کو اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔ گورنر کو چاہئے کہ عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیں۔

ایڈوکیٹ جوڑے کا قتل، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 6:50 AM IST

صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کی قیادت میں کانگریس رہنماوں کے وفد نے جمعہ کو گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پچھلے دنوں میں ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل واقعہ کی ہائی کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی۔ ایڈوکیٹ وامن راؤ اور ان کی اہلیہ پی وی ناگامنی کے منتھنی میں دن دھاڑے قتل کی تفصیلات اور پس پردہ عوامل سے گورنر کو واقف کرایا گیا۔

کانگریس ارکان مقننہ سریدھر بابو ، جگا ریڈی ، جیون ریڈی کے علاوہ این پریتم اور دوسرے وفد میں شامل تھے ۔ گورنر کو بتایا گیا کہ وامن راؤ اور ان کی اہلیہ کو مختلف مقدمات میں عدالت سے رجوع ہونے پر انتقامی کارروائی کے تحت قتل کیا گیا۔

منتھنی پولیس اسٹیشن میں دلت شخص کی پولیس حراست میں موت کے واقعہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جس پر انہیں پولیس اور دوسروں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ دن دھاڑے عوام کی نظروں کے سامنے ایڈوکیٹ جوڑے کا قتل ریاست میں امن و ضبط کی ابتر صورتحال کو ظاہر کرتاہے۔

عوام کو اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔ گورنر کو چاہئے کہ عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.